سعودی ولی عہد سے سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات کو مزید پختہ بنانے کا عزم

پیر 18 فروری 2019 14:23

سعودی ولی عہد سے سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات کو مزید پختہ بنانے کا عزم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان برادر دوست ملک ہیں ، دونوں ہر مشکل حالات میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔وفد میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، چیف وہپ عامر ڈوگر اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان شامل تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید پختہ بنانے کا عزم کا اظہار کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاک سعودی دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر پوری قوم کو فخر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے کہا کہ آپ کے دورہ سے پاکستان میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر علاقائی اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور شراکت داری سے باہممی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ سعودی ولی عہد نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان برادر دوست ملک ہیں ۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ دونوں ہر مشکل حالات میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں