ہنگری کے سفیر کی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی ملاقات ، صحت کے شعبہ میں ہونے والی ترقی سے متعلق تبادلہ خیال

سکالر شپ کی سکیم میں نرسنگ کی تعلیم کو بھی شامل کیا جائے، وفاقی وزیر …… سفیر نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

جمعرات 21 مارچ 2019 14:47

ہنگری کے سفیر کی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی ملاقات ، صحت کے شعبہ میں ہونے والی ترقی سے متعلق تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ہنگری کے سفیر Istvan Szabo نے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبہ میں ہونے والی ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ہنگری کے سفیر نے بتایا کہ وہ پانچ سو پاکستان طلباء کو سکالر شب فراہم کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سکالر شپ کی سکیم میں نرسنگ کی تعلیم کو بھی شامل کیا جائے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ سفیر نے نرسنگ کی تعلیم کے حوالے سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

عامر کیانی نے کہاکہ پاکستان کے نرسنگ کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔عامر کیانی نے کہاکہ نرسنگ کا شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ نرسسز کی تعداد بڑھانا ضروری ہے اس سلسلے میں حکومت مربوط حکمت عملی سے کام کررہی ہے۔ ہنگری کے سفیر نے وزیر صحت کے ہیلتھ پروگرام کی تعریف کی۔عامر کیانی نے کہاکہ متعدی اور غیر متعدی امراض کی روک تھام کے لیے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ ہنگری کے سفیر نے پاکستان میں سرجیکل آلات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں