یوم پاکستان ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے، سخت جدوجہد کے بعد ملک وجود میں آیا، مولانا فضل الرحمن

آج کے دن ہمیں عزم کرنا ہوگا ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے، امیر جے یو آئی (ف) کا ٹوئٹ

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:55

یوم پاکستان ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے، سخت جدوجہد کے بعد ملک وجود میں آیا، مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ یوم پاکستان ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے، سخت جدوجہد کے بعد ملک وجود میں آیا،آج کے دن ہمیں عزم کرنا ہوگا ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

(جاری ہے)

23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ میں امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یوم پاکستان ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے،آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا۔ انہوں نے کہا کہ سخت جدوجہد کے باعث 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ اس ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں