اسد عمر وزارت چھوڑنے کے بعدکراچی روانہ

ایک مرتبہ وزارت توانائی کی پیشکش پر وزارت لینے سے انکار

جمعہ 19 اپریل 2019 23:26

اسد عمر وزارت چھوڑنے کے بعدکراچی روانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) سابق وزیر خزانہ اسد عمر وزارت چھوڑنے کے بعدکراچی روانہ ہو گئے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ان کو وزارت توانائی کی پیشکش کی جسے لینے سے اسد عمر نے انکار کر دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر وزارت توانائی کی پیشکش کی گئی لیکن اسد عمر نے اس معاملے پر وزیراعظم خان سے معذرت کر لی ہے تا ہم وہ پارلیمنٹ اور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں