پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار اپنے مذہبی عقیدے اور جوش و خروش سے منایا

گرجا گھروں میں عبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام، امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

اتوار 21 اپریل 2019 15:45

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار اپنے مذہبی عقیدے اور جوش و خروش سے منایا ۔ پاکستان میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے سجایا گیا جبکہ گرجا گھروں میں عبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام، امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور گرجاگھروں میں جانے والوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ایسٹر کی تقریبات کا آغاز ہفتہ کی رات سے ہی ہوگیا تھا جس کے تحت گرجا گھروں پر چراغاں کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں۔

(جاری ہے)

مسیحی برادری کے افراد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے۔

ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ حساس گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لئے داخلی اور خارجی راستوں میں تربیت یافتہ شوٹر زبھی تعینات کئے گئے تھے۔ گرجا گھروں کے قریب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ ممنوعہ قرار دی گئی ۔مسیحیوں نے اپنی عبادت گاہوں میں ملک کے امن و خوشحالی کیلئے خصوصی عبادات اور دعائیں کیں۔جبکہ خواتین ،بچوں اور نوجوانوں نے تہوار کے حوالے سے خوشی کے گیت گائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں