صدرمملکت عارف علوی نے سعودی شاہی خاندان کی جانب سے دیے جانے والے 4کروڑ روپے کے تحائف خزانے میں جمع کروا دیے

صدرمملکت اور ان کے خاندان کو شاہی خاندان کی جانب سے ہیروں سے مزین گھڑیاں، تسبیح،انگوٹھیاں اور ہار دیے گئے تھے،تحائف کی فہرست جاری کر دی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 اپریل 2019 00:34

صدرمملکت عارف علوی نے سعودی شاہی خاندان کی جانب سے دیے جانے والے 4کروڑ روپے کے تحائف خزانے میں جمع کروا دیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22اپریل2019ء) صدرمملکت عارف علوی نے سعودی شاہی خاندان کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو دیے جانے والے 4کروڑ وپے کے تحائف خزانے میں جمع کروا دیے ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سعودی شاہی خاندان کی جانب سے ملنے والی شاہی تحائف خزانے میں جمع کروا دیے تھے۔

صدرِ مملکت اور ان کے خاندان کو سعودی شاہی خاندان کی جانب سے دیے جانے والے 4کروڑ روپے کے تحائف دیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان تحائف میں صدر مملکت عارف علوی کو 5لاکھ 76ہزار روپے کی تسبیح، 1لاکھ30ہزار روپے کا قلم، 1کروڑ 70لاکھ کی گھڑی اور 3لاکھ 27ہزار روپے کی گھڑی سمیت کئی اشیا شامل تھیں۔

صدرمملکت اور ان کے کاندان کو ملنے والے تحائف کی مالیت
صدرمملکت اور ان کے کاندان کو ملنے والے تحائف کی مالیت
خاتونِ اول سامعہ علوی کو شاہی خاندان کی جانب سے 83لاکھ روپے کا ہار، 3لاکھ 82ہزار روپے کی انگوٹھی سمیت کئی تحائف دیے گئے تھے۔

صدر مملکت کے بیٹے اواب علوی کو 40لاکھ روپے کی گھڑی تحفے میں ملی تھی جبکہ صدر مملکت کی بہو صادیقیٰ اواب کو 35لاکھ روپے کی گھڑی شاہی خاندان کی جانب سے تحفے میں ملی تھی۔ شاہی خاندان نے صدرمملکت کی صاحبزادی نائمہ علوی کو 55لاکھ روپے کی گھڑی تحفے میں دی تھی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ تمام تحایف قومی خزانے میں جمع کروا دیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں