وزیراعظم تنخواہ لیتے ہیں اور گوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں ،عمران خان کو ہر اجلاس میں آکر جواب دینا چاہیے،بلاول بھٹو زر داری

جب انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں، اردو میں تقریر کروں تو چیخیں نکلتی ہیں،کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے، رشتے رکھنے والے وزراء کو فارغ کیا جائے، میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 17:08

وزیراعظم تنخواہ لیتے ہیں اور گوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں ،عمران خان کو ہر اجلاس میں آکر جواب دینا چاہیے،بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے ایک بار پھر وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم تنخواہ لیتے ہیں اور گوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں ،عمران خان کو ہر اجلاس میں آکر جواب دینا چاہیے،جب انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں، اردو میں تقریر کروں تو چیخیں نکلتی ہیں،کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے، رشتے رکھنے والے وزراء کو فارغ کیا جائے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اگر قومی اسمبلی کا ایک اجلاس اتنا مہنگا ہے تو امید ہے قائد ایوان ہائوس میں موجود ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم تنخواہ لیتے ہیں، اور گوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں، وزیر اعظم کو ہر اجلاس آکر جواب دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کل ہم نے نہیں حکومت نے احتجاج کیا،حکومت کا کام کام کرنا ہوتا ہے، اور اپوزیشن کا کام ہوتا ہے کہ احتجاج کریں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ جب انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں،اردو میں تقریر کروں تو چیخیں نکلتی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ حکومت نے کابینہ میں متنازعہ لوگوں کو لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے، رشتے رکھنے والے وزراء کو فارغ کیا جائے،یہ عمل ملکی مفاد میں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں