سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا

اب عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا اور عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی،عمرے کے ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم بھی ختم

بدھ 24 اپریل 2019 21:28

سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) سعودی حکومت نے پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا، اب عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا اور عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی حکومت کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

سعودی حکومت نے پاکستان کو ای ویزا لسٹ میں شامل کرتے ہوئے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا، عمرہ زائرین ای ویزے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین سعودی عمرہ کمپنی سے ہونیوالے معاہدے کے مطابق اپنے ٹریول ایجنٹس کو پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔ cجس کے بعد عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا، کراچی سے عمرہ زائرین کو ای ویزا جاری ہونا شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی قونصل خانہ نے پاسپورٹ پر عمرے کے ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم ختم کردیا ہے، عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔یاد رہے سعودی حکومت نے رواں سال حج وعمرہ کرنے والے درخواست دہندگان کی سہولت کیلئے ای ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سعودی سفارت خانے نے درخواست دہندگان کو ہدایات جاری کی ،جن افراد نے 20اپریل سے پہلے حج یا عمرہ کیلئے درخواست جمع کرواچکے ہیں وہ ای ویزا نظام کے تحت درخواست میں اپنی معلومات فراہم کریں۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ یہ درخواستیں خود کار نظام کے تحت بنیادی معلومات فراہم کرنا ہوں گی ، جس کے بعد درخواست گزار بقیہ فارم پر کرکے الیکٹرونک ویزے کیلئے اپلائی کرے گا۔خیال رہے فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دیاتھا ، جس سے پاکستانی عازمین کو ویزہ انٹرنیٹ سے آن لائن دیا جاسکیگا، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نیاس بات کی تصدیق کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں