بلاول کومہنگائی کا احساس تو ابوپھپھوکا لوٹا پیسا واپس کریں،فردوس عاشق اعوان

بلاول بھٹو ٹھاٹھ باٹھ سے رہتے،چند چیزوں کے نرخ بتا دیں معجزے سے کم نہیں ہوگا، نوازشریف کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمکس آن پہنچا، ثابت ہوگیا میاں صاحب جیل سے نجات چاہتے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 اپریل 2019 19:54

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمکس آن پہنچا، ثابت ہوگیا میاں صاحب جیل سے نجات چاہتے ہیں، بلاول بھٹو ٹھاٹھ باٹھ سے رہتے،چند چیزوں کے نرخ بتا دیں معجزے سے کم نہیں ہوگا، بلاول کو مہنگائی کا احساس توابو اور پھپھو کا لوٹا پیسا واپس کردیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آج بڑے میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا بھی کلائمکس آن پہنچا ہے۔ بیرون ملک علاج کی درخواست نے ثابت کردیا میاں صاحب جیل سے نجات چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کرپٹ ٹولے کی ترجمان ہیں۔ مریم کی ترجمانی پاپڑ والوں سے نکلنے والے اربوں روپے نہیں چھپا سکتی۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب آپ کوعوام کے درد کا احساس ہونا کسی تعجب سے کم نہیں۔

بلاول روزمرہ کی چیزوں کے نرخ بتا دیں تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول آپ ٹھاٹھ باٹھ سے رہتے ہیں۔ آپ کو کیا معلوم بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتیں کیا ہیں؟ فردوس عاشق نے کہا کہ بلاول کومہنگائی کا احساس ہے تو ابو اور پھوپھوسے کہیں لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ معاشی حالات کی ذمہ دار پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہیں۔

دونوں جماعتوں نے غریب کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا۔ کسی نے چوری، سینہ زوری دیکھنی ہوتواپوزیشن کی تقریریں، بیانات دیکھ لے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام پر مسلط ہونے کیلئے لوگوں کوبیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں انہوں نے موروثی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں