قانونی اصلاحات کا پیکیج کمزور اور محروم افراد کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لائیگا،فروغ نسیم

جمعہ 26 اپریل 2019 20:42

قانونی اصلاحات کا پیکیج کمزور اور محروم افراد کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لائیگا،فروغ نسیم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قانونی اصلاحات کا پیکج کمزور اور محروم افراد کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لائے گا وزارت قانون تخفیف غربت ڈویژن کا بھرپور ساتھ دے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے مزید کہا کہ لیگل ایڈ جسٹس اتھارٹی غریب اور بے سہارا خواتین اور بچوں کی داد رسی کرے گی خواتین کے وارثتی حقوق کی فراہمی اور وراثتی سرٹیفکیٹ سند کو نادرا سے منسلک کرنے کیلئے قانون لارہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام پر تمام حکومتی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں