ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اخراج کیلئے پاکستان کو سفارتی حمایت درکار
جون میں امریکی شہر فلوریڈا میں ہونے والا اجلاس پاکستان کے مستقبل کی راہ متعین کرے گا،حکومتی عہدیدار
پیر 20 مئی 2019 21:37
(جاری ہے)
ایف اے ٹی ایف کی ذیلی تنظیم ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) کے اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اب اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 2 ماہ میں ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر پورا اترنے کی غرض سے ریگولیٹری اور مانیٹرینگ کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور اب اس کا قانونی نظام بھی بہترین ہے، سوائے انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 میں کچھ ترامیم کے، جو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے پاس زیرِ التوا ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے 15 سے 16 ووٹ درکار ہیں جبکہ بلیک لسٹ میں اندراج سے بچنے کے لیے کم از کم 3 ووٹ لازمی ہیں۔ایف اے ٹی ایف میں اس وقت 36 اراکین ممالک کے پاس ووٹ کا اختیار ہے اور 2 علاقائی تنظیمیں ہیں، جو دنیا بھر کے بڑے مالیاتی اداروں کی نمائندگی کرتی ہیں۔خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ برس جون میں انسدادِ منی لانڈرنگ میں ’اسٹریٹجک خامیوں‘ کی بنا پر اس وقت پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کردیا تھا جب وہ دوست ممالک کے ذاتی سیاسی اہداف کے باعث 3 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔اس وقت صرف ترکی تھا، جو امریکا، برطانیہ، بھارت اور یورپ کی بھرپور مہم کے باوجود پاکستان کی حمایت پر ڈٹا رہا، دوسری جانب ائندہ برس چین ایف اے ٹی ایف کی صدارت کا منصب سنبھال لے گا جبکہ سعودی عرب خلیج تعاون کونسل کی نمائندگی کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کا مستقل رکن بنے گا۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اے پی جی اجلاس میں پاکستانی وفد نے اراکین کے سخت سوالات کے باوجود 10 نکاتی ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات پر بھرپور کیس پیش کیا، جس پر اے پی جی عمومی طور پر اسلام آباد کی کارکردگی پر مطمئن نظر آئے لیکن یہ اجلاس ایسا نہیں تھا کہ جس سے کوئی توقع یا نتیجہ اخذ کیا جاسکے۔عہدیدار کے مطابق چین میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان نے اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کروادی ہے اور کچھ معاملات کی وضاحت کے لیے اے پی جی اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔اب اے پی جی پاکستانی رپورٹ اور سوالات و جوابات کی روشنی میں امریکا میں 16 سے 21 جون کے درمیان ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنجول میں کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰ سے ملاقات
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
ہم سب کی کوشش اور خواہش تھی کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن ..
راجہ ظفر الحق نے صادق خان کو تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی پر دل کی گہرائیوں ..
وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف