طلال کے فردوس بارے ریمارکس، عوام نے سوشل میڈیا پر درگت بنا دی

بدھ 22 مئی 2019 22:46

طلال کے فردوس بارے ریمارکس، عوام نے سوشل میڈیا پر درگت بنا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے بارے میں نامناسب ریمارکس پر عوام نے سوشل میڈیا پر درگت بنا دی۔مہذب رویے سیاسی جماعتوں کی اساس ہوتے ہیں تاہم کسی بڑی جماعت کی نمائندگی کرنے والے ارکان کی جانب سے اپنے سیاسی حریف کے بارے غیر مہذب الفاظ کسی صورت لائق تحسین نہیں۔

(جاری ہے)

طلال چودھری کے ان ریمارکس کو اپنوں نے بھی پذیرائی نہ بخشی، احسن اقبال نے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا خواتین کے بارے نا مناسب الفاظ کسی صورت قابل قبول نہیں۔عوام نے طلال چودھری کی سوشل میڈیا پر درگت بنانا شروع کی تو بیان پر معذرت کر لی۔ اب ٹوئٹ کی بیساکھیوں کا سہارا لے کر کہتے پھر رہے ہیں کہ مری نیت کسی کی دل آزاری نہیں تھی، میری بات یا مثال اگر مناسب نہیں تھی تو میں معذرت چاہتا ہوں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں