ْ ازبکستان کے نائب و زیراعظم کی پاکستان آمد ، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے خیر مقدم کیا

پیر 27 مئی 2019 14:16

ْ ازبکستان کے نائب و زیراعظم کی پاکستان آمد ، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے خیر مقدم کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) ازبکستان کے نائب وزیراعظم ازبک نائب وزیر اعظم الیور گنیف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچے تو نور خان ایئربیس پہنچنے پر وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری ، بیرون ملک تجارت اور ٹرانسپورٹ کے نائب وزرا اوردیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا ۔

ازبک نائب وزیر اعظم الیور گنیف،دورہ پاکستان کے دوران اہم سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،ازبک نائب وزیر اعظم الیور گنیف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور محکمہ ریلویز، ترقی و اصلاحات، منصوبہ بندی، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، صحت اور تجارت کے وفاقی وزرا اور مشیروں سے بھی ملیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں