سگریٹ پر ٹیکس بڑھایا ہے، تمباکو کی فصل پر نہیں‘ تمباکو کے کاشتکار اس سے متاثر نہیں ہوں گے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر امیر حیدر ہوتی کے اٹھائے گئے نقطہ کا جواب

پیر 24 جون 2019 14:03

سگریٹ پر ٹیکس بڑھایا ہے، تمباکو کی فصل پر نہیں‘ تمباکو کے کاشتکار اس سے متاثر نہیں ہوں گے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر امیر حیدر ہوتی کے اٹھائے گئے نقطہ کا جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سگریٹ پر ٹیکس بڑھایا ہے تمباکو کی فصل پر نہیں‘ تمباکو کے کاشتکار اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں امیر حیدر خان ہوتی کی جانب سے بجٹ تقریر میں اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ تمباکو صوابی چارسدہ کی نقد آور فصل ہے اس کے لئے سپیکر نے خصوصی کمیٹی بنائی ہے۔

300 روپے ٹیکس سگریٹ نوشی پر نافذ کیا جائے گا تاکہ کاشتکار پر اثر نہ ہو۔ اس حوالے سے معاملے کو حل کریں گے۔ تمباکو کے کاشتکار کو سہولت فراہم کرنی ہے ان پر اضافی بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مراعات دیتے ہیں۔ مقامی کاروباری افراد کو سہولت فراہم کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں