چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوکیس میں پاکسان کی کامیابی پر پوری قوم کو دلی مبارکباد

بدھ 17 جولائی 2019 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو سے متعلق کیس میں پاکسان کی کامیابی پر پوری قوم کو دلی مبارکباد دی ہے اور پاکستان کے موقف کا موثر دفاع کرنے پر پاکستان کی قانونی ٹیم،وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ دفاعی اداروں کی بھرپور ستائش کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہاہے۔عالمی عدالت نے عالمی سطح پر انڈیا کے اس موقف کو رد کیا ہے کہ کلبھوشن جادھو بھارتی جاسوس نہیں ہے۔ اور پاکستانی موقف کو تسلیم کیا کہ کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے بھارت کو اپنے انتہا پسند عزائم ترک کر نا ہونگے اورخطے کا تھانیدار بننے کی بجائے تمام دیرینہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و ترقی کا خواہاں ہے اور خطے کے پائیدار امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں