ظل سبحانی راجکماری اور کرپشن کے ولی عہد سمیت درباریوں کا جہاز بھر کر دوروں پر جاتے تھے،فردوس عاشق

وزیر اعظم عمران خان مختصر وفد کے ساتھ امریکہ جارہے ہیں یہ قیادتوں اور سوچ کا فرق ہوتا ہے،ٹوئٹ

جمعہ 19 جولائی 2019 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی راجکماری اور کرپشن کے ولی عہد سمیت درباریوں کا جہاز بھر کر دوروں پر جاتے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان مختصر وفد کے ساتھ امریکہ جارہے ہیں یہ قیادتوں اور سوچ کا فرق ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کے روز مختلف ٹوئیٹس میں کیا انہوں نے مسلم لیگ ن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ظل سبحانی راجکماری اور کرپشن کے ولی عہد اور درباریوں کا جہاز لیکر غیر ملکی دوروں پر جاتے تھے لیکن آج وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر مختصر وفد کو ساتھ لیکر جارہے ہیں یہ قیادتوں اور سوچ کا فرق ہوتا ہے شاہی خاندان کے گھر اور اہل و عیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں عمران خان نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا اور لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بنایا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہونے جارہی ہے کہ قوم کا لوٹا ہوا مال واپس ہورہا ہے اور لوٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری پھیل چکی ہے قانون پر عملداری رنگ دیکھا رہی ہے اور چوروں کے 100دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آن پہنچا ہے مال مسروقہ کی برآمد گی کی ایک اور قست کی مبارکباد ہو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی عوام کی امنگوں کا عملی اظہار ہے عوامی وزیر اؑعظم نے عوام کا احساس کرتے ہوئے عوامی انداز میں عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے امریکہ جارہے ہیں اور وہ کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیر اعظم کی روانگی مغلیہ طرز حکمرانی کرنے والون کیلئے ایک مثال ہے وہ اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جارہے ہیں جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے بین الااقوامی دوروں میں اپنی ذات اور مالی مفادات کو سامنے رکھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں