بیرسٹرفہدملک قتل کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دیے گئے وقت میں ٹرائل نہیں ہو سکے گا ٹرائل ختم کرنے کی مدت میں توسیع کی جائے ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے خط لکھ دیا

منگل 23 جولائی 2019 21:10

بیرسٹرفہدملک قتل کیس کی سماعت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ سجاد نے بیرسٹرفہدملک قتل کیس کی سماعت کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیااسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دیے گئے وقت میں ٹرائل نہیں ہو سکے گا ٹرائل ختم کرنے کی مدت میں توسیع کی جائے عدالت نے فریقن کے وکلائ کو حکم دیا کہ اگر مزید کوئی شواہد ہیں تو آئندہ سماعت میں پیش کیے جائیں عدالت نے ملزمان کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے ۔عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں