فردوس عاشق اعوان کی صدر مملکت سے ملاقات ، حکومت کی پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ پیش

صدر مملکت نے رپورٹ کو شائع کرنے کے سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات کی کاوشوں کو سراہا

پیر 19 اگست 2019 19:34

فردوس عاشق اعوان کی صدر مملکت سے ملاقات ، حکومت کی پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی نے صدر مملکت کو حکومت کی پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، صدر مملکت نے رپورٹ کو شائع کرنے کے سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ رپورٹ سے عوام کو مختلف وزارتوں کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بہتر آگاہی حاصل ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں