آپ کا پسندیدہ ترین سابق آرمی چیف کون سا ہے؟ صحافی کے سوال پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس شخص کا نام لیا جس نے وزیراعظم کی ضد کے باوجود مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لی تھی

پسندیدہ ترین سابق آرمی چیف کا پوچھا جانے پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسکراتے ہوئے عبدالوحید کاکڑ کی تصویر پہ انگلی رکھ دی تھی: راؤف کلاسرا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 20 اگست 2019 00:06

آپ کا پسندیدہ ترین سابق آرمی چیف کون سا ہے؟ صحافی کے سوال پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس شخص کا نام لیا جس نے وزیراعظم کی ضد کے باوجود مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لی تھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2019ء) سینئیر صحافی راؤف کلاسرا نے بتایا ہے کہ انہوں موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک ملاقات کے دوران سوال کیا تھا کہ آپ کا پسندیدہ ترین سابق آرمی چیف کون سا ہے؟ جس پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسکراتے ہوئے عبدالوحید کاکڑ کی تصویر پہ انگلی رکھ دی۔ راؤف کلاسرا نے بتایا کہ ایک بار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے ان سے پوچھا کہ آپ کاپسندیدہ ترین سابق آرمی چیف کون سا ہے تو انہوں نے ایسے عبدالوحید کاکڑ کی تصویر پر انگلی رکھ دی۔

راؤف کلاسرا نے بتایا کہ عبدالوحید کاکڑ ایسے آرمی چیف تھے کہ انہوں نے مدتِ ملازمت پوری ہونے پر اس واقت کی وزیراعظم بے نظیر کی ضد کے باوجود مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لی تھی۔

(جاری ہے)

 

سینئیر صحافی نے بتایا کہ عبدالوحید کاکڑ ایسے آرمی چیف رہے ہیں کہ ان سے امریکہ بھی خوش تھا اور بے نظیر بھی، انہوں نے بے نظیر کے خلاف بنائی جانے والی سازشوں سے بے ںظیر کو باخبر بھی رکھا تھا اور اپنا عہدہ بھی بخوبی سنبھالا تھا۔

بے نظیر نے ان سے بہت زیادہ ضد کی کہ وہ مدتِ ملازمت میں توسیع لے لیں لیکن ناہوں نے انکار کر دیا اور آج بھی جب کوئی نیا آرمی چیف بنتا ہے تو سب سے پہلے عبدالوحید کاکڑ کو ملنے جاتا ہے تاکہ ان سے رہنمائی حاصل کر سکے۔ خیال رہے کہ ہ آج جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر رہیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن اب ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر 2022ء تک چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔اس سے پہلے ہمیشہ کہا جاتا رہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور وہ ریٹائر ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں