آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع مناسب فیصلہ ہے ،

جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذمہ داری مزید بڑھ جائے گی، نوید قمر

بدھ 21 اگست 2019 14:50

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع مناسب فیصلہ ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع مناسب فیصلہ ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذمہ داری مزید بڑھ جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ خطے کی صورتحال کو دیکھا جائے تو آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع مناسب فیصلہ ہے اور جنرل باجوہ کی ذمہ داری مزید بڑھ جائیگی۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹرمپ نے کشمیر پر وہی بیان دیا جو ہم سننا چاہتے تھے تاہم حقیقت کچھ اور ہے، دنیا اپنے معاشی مفادات کو دیکھتی ہے۔سید نوید قمر نے کہا کہ عالمی برادری مودی کی وجہ سے کشمیر پر ردعمل دے رہی ہے اس میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ نریندرمودی کی غلطی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں