وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس

خیبرپختونخوا کی اہم سرکاری عمارات اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے اور بروئے کار لانے کے حوالہ سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

بدھ 21 اگست 2019 16:56

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی اہم سرکاری عمارات اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے اور بروئے کار لانے کے حوالہ سے پیشرفت پر جائزہ اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خبیرپختونخوا محمود خان، وزیرِ سیاحت عاطف خان، چیف سیکرٹری کے پی محمد سلیم، سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔

وزیرِاعظم کو پانچ اہم سرکاری عمارات بشمول گورنر ہاؤس، کرناک ہاؤس، وزیرِاعلیٰ ہاؤس، سپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس کو عوام کیلئے دستیابی کے حوالہ سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں واقع 49 ریسٹ ہاؤسز ستمبرسے عوام کو دستیاب ہوں گے۔ صوبے کے دیگر 169 ریسٹ ہاؤسز کے انتظام کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں