وزیراعظم نے گورنر ہاؤس نتھیاگلی کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا

ان عمارتوں کی تزئین و آرائش پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوئے تھے اب یہ حکومت کے لیے ریونیو پیدا کریں گی۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 14:07

وزیراعظم  نے گورنر ہاؤس نتھیاگلی کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس نتھیاگلی کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس نتھیاگلی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان عمارتوں کی تزئین و آرائش پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوئے تھے اب یہ حکومت کے لیے ریونیو پیدا کریں گی۔

1923ء میں تعمیر ہونے والے نتھیاگلی گورنر ہاؤس سطح سمندر سے 7922 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔واضح رہے اس سے قبل گورنر ہاؤس مری کو بھی اب کے لیے کھولا جا چکا ہے۔ گورنر ہاؤس مری کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا تو عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مری میں واقع 54 کنال پر محیط گورنر ہاؤس کو عوام کیلیے کھول دیا گیا ہے۔

54 کنال پر محیط گورنر ہاؤس مری میں گولڈ پلیٹڈ واش رومز نصب ہیں۔مقامی قیادت کا کہنا ہے سابق حکمرانوں نے یہاں اپنی عیاشی کیلیے سونے کے پانیچڑھے واش رومز بنوارکھے ہیں۔ گورنر ہاؤس مری کا ہر دروازہ کھولتے ہی ایک نئی دنیا دکھائی دیتی ہے۔ موجودہ حکومت نے سابق حکمرانوں کی شاہانہ طرز زندگی سے پردہ اٹھایا اور سرکاری محل کو عام عوام کے لیے بھی کھول دیا۔

گورنر ہاؤس مری کا ہر کمر سونے کے رنگ میں رنگا ہوا ہے۔انگریز دور کی یادگار اور حکمرانوں کے تسلط کی نشانی گورنر ہاؤس مری میں آج پاکستان کے وہ غریب لوگ بھی گھوم پھر رہے ہیں جن کو پہلے اس عمارت میں گھسنے کی اجازت بھی نہیں تھی، لوگ یہاں آکر بہت خوش دکھائی دی رہے تھے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مری میں یہ عمارت 1902میں انگریزوں نے بنائی جب کہ 1954میں اسکی دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی، اور گورنر جنرل غلام محمد نے پہلی مرتبہ اسے گورنر ہاؤس کا رتبہ دیا اور پہلی مرتبہ قیام بھی کیا، ان کے بعد آنیوالے حکمرانوں نے بھی اس خوبصورت جگہ کو اپنا مسکن بنایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں