چیف جسٹس اطہر من اللہ ایک ہفتے کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:57

چیف جسٹس اطہر من اللہ ایک ہفتے کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ ایک ہفتے کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کی عدم حاضری میں سینئر جج جسٹس عامر فاروق قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔ جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جسٹس عامر فاروق سے حلف لیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں