پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پیش

علیم خان عمرے پر روانہ ہو رہے ہیں 30 ستمبر کی حاضری سے استثنا دیا جائے، وکیل صفائی آج کی حاضری لگا دیں اور آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنا کی درخواست اسی روز کورٹ میں دیں، جج کی ہدایت

پیر 23 ستمبر 2019 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پیش وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ علیم خان عمرے پر روانہ ہو رہے ہیں 30 ستمبر کی حاضری سے استثنا دیا جائے جج نے استفسار کیا کہ جب آپ کے وارنٹ گرفتاری واپس ہو چکے تو آج کیوں پیش ہو رہے ہیں اب آپ کو عدالت نے 30 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے آپ حاضری سے استثنی کی درخواست اسی روز عدالت میں جمع کرائیں وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 30 ستمبر کو ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا بیان حلفی جمع کرایا تھاملزم کو عدالت میں پیش کرنے کی یقین دہانی کے بیان حلفی پر وارنٹ گرفتاری واپس ہوئے آپ آرڈر میں لکھوا دیں کہ بیان حلفی کے تحت ملزم کو آج عدالت پیش کر دیا گیا ہے جج نے ہدایت کی کہ آج کی حاضری لگا دیں اور آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنا کی درخواست اسی روز کورٹ میں دیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں