حکومت کے گھبرانے کا وقت قریب آرہا ہے: سینیئر تجزیہ کار

اب حکومتی وزراء کی بھاگ دوڑ اور بیانات سے پریشانی ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہے، اپوزیشن کا یہ مارچ حکومتی اعصاب پر سوار ہوچکا ہے: ناصربیگ چغتائی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 14 اکتوبر 2019 23:34

حکومت کے گھبرانے کا وقت قریب آرہا ہے: سینیئر تجزیہ کار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) سینیئر تجزیہ کار ناصربیگ چغتائی نے کہا ہے کہ حکومت کے گھبرانے کا وقت قریب آرہا ہے۔ انہوں نے بجی تیوی چینل کے پروگرا مین بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب حکومتی وزراء کی بھاگ دوڑ اور بیانات سے پریشانی ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہے، اپوزیشن کا یہ مارچ حکومتی اعصاب پر سوار ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔

پروگرام کے دوران ایک اور سینئیرتجزیہ کار رضا رومی نے کہا کہ احتجاج کے لیے منظم لوگوں کی ضرورت ہے جو اس وقت صرف مولانا فضل الرحمان کے پاس ہیں اور یہی بات دونوں جماعتوں کے لیے خطرے کی ہے۔ مشرف زیدی نے کہا کہ وزراء کے دھرنے کے حوالے سے حکومتی بیانات سے لگتا ہے کہ انہیں اپنا دھرنا یاد آرہا ہے کہ کیسے وہ صرف مطالبات کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی کوششیں اپنی جگہ لیکن حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس حوالے سے تجزیہ کار ضیغم خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے سارا احتجاج اپنے ہاتھ میں کرلیا ہے جس کے بعد یہ دونوں جماعتیں ان کے پیچھے چلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے دور کے بعد مولانا فضل الرحمان کو اب بہت اہمیت ملی ہے اور اس سے اپوزیشن کو نقصان اور حکومت کو فائدہ ہوگا۔ خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس کے لیے جمیعت علمائے اسلام کے 40 ہزار افراد اکٹھا کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اور اب آزادری مارچ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔جے یو آئی ایف نے آزادی مارچ 27اکتوبر کو کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی ایف کے قافلے سہراب گوٹھ سے براستہ سپر ہائی وے آزادی مارچ کا آغاز کریں گے۔حیدرآباد ڈویژن کے قافلے ایک بجے سپر ہائی وے پر آزادی مارچ میں شامل ہوں گے۔میر پور خاص سے جے یو آئی ایف کی ریلیاں تین بجے نوابشاہ میں آزادی مارچ میں شامل ہوں گے۔جے یو آئی ایف آزادی مارچ کے شرکا 27اکتوبر کو سکھر میں رات قیام کریں گے۔ 28 اکتوبر کو لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی ریلیاں آزاد مارچ میں شامل ہوں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں