اداروں کے اعداد وشمار میں فرق ختم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں، وفاقی کابینہ نے ای کامرس پالیسی کی منظوری دے دی ہے،گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال ہے، احتجاج سے تجارتی سرگرمیوں پر اثر نہیں پڑے گا
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کی پریس کانفرنس
منگل 15 اکتوبر 2019 16:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سال برآمدات کے حوالے سے ادارہ شماریات پاکستان(پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس) اور سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں ایک ارب سے زیادہ کا فرق تھا۔
شماریات بیورو کے اعدادوشمارمیں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی برآمدات کو شمار نہیں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سافٹ ویئر کی برآمدات کے درست اعداد وشمار میسر نہیں ہیں۔ سافٹ ویئر ایکسپورٹ کی درست کائونٹنگ کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی برآمدات کے اعدادوشمار کی معلومات نہیں ہیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ گوادر کومکمل آپریشنل نہ کرنے کے حوالے سے چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے کام کیا، اب سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ گوادر پورٹ پوری طرح فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدار کے لحاظ سے برآمدات میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے تین ماہ میں 5.7 ارب کے ہدف کے مقابلے میں برآمدات 5.5 ارب رہی ہیں۔ اسی عرصے میں درآمدات 11.3 ارب ڈالر رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے۔ مؤثر اقدامات کے باعث تجارتی خسارہ 5.7 ارب ڈالر تک رہا ۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف حساس معاملہ ہے اس کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دے سکتا۔ یکم دسمبر سے چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کا دوسرا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آئے گی ۔ امریکہ نے چین پر بہت زیادہ ڈیوٹیز لگا دی ہیں تو چین پاکستان سے زیادہ تجارت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انڈونیشیا کی جانب سے مراعات دینے کے باوجود وہاں چاول کی برآمدات نہیں ہورہیں۔ رواں سال گوشت کی برآمدات میں 53.8 فیصد جبکہ مچھلی اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں 17.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مشیر تجارت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بڑے برآمدکنندگان تجارتی ایسوسی ایشنز سے وابستہ ہیں چیمبرز کا حصہ نہیں ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی ترقی اور بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کررہی ہے تاہم حکومت مخالف احتجاج سے کاروباری سرگرمیوں پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ای کامرس کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے امکانات روشن ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا ..
مہرگڑھ یوتھ لیڈرزکی33 رکنی طلبائ وطالبات پرمشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ ..
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آئندہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ایس ای سی پی اور اسلامک فنانشل سروسز بورڈ ملائیشیا کی اسلامک کیپٹل مارکیٹس پر ورکشاپ
6 رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملہ پر ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ