سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت 22 اکتوبر کو کرے گا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:29

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت 22 اکتوبر کو کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ٹیکس سے متعلق کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقررکردیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 اکتوبر کو اس اہم ترین کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگرارکان میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں