معیشت کی بہتری اور تاجربرادری کے تحفظات کے ازالہ کیلئے ایگزیکٹو بورڈ کی مشاورت کے بعدنیب کا کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

بزنس کمیونٹی کی مذکورہ کمیٹی اپنی معروضات براہ راست چئیرمین نیب کوبھی پیش کر سکے گی اور باہمی افہام و تفہیم سے ہر مسئلہ کا قانونی حل نکالا جائے گا

پیر 21 اکتوبر 2019 14:40

معیشت کی بہتری اور تاجربرادری کے تحفظات کے ازالہ کیلئے ایگزیکٹو بورڈ کی مشاورت کے بعدنیب کا کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب)نے معیشت کی بہتری، تاجر برادری کے تحفظات اور جائز شکایات کے ازالہ کے لیے نیب آرڈیننس 1999کے سیکشنC 33- کے تحت دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کی مشاورت کے بعد ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ مندرجہ ذیل اراکین پر مشتمل ہو گی۔

کمیٹی میں افتخار علی ملک، نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘‘ دارو خان اچکزئی، صدر پاکستان فیڈریشن آف چیمبر اینڈ انڈسٹری ‘ عاطف باجوہ، سابق صدر بنک الفلاح‘‘انجم نثار، صدر لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری‘ سکندر مصطفی خان، چئیرمین ملت ٹریکٹرز‘ جمیل یوسف، سابق چیف سی پی ایل سی، کراچی شامل ہوں گی-مذکوردہ کمیٹی بزنس کمیونٹی کے متعلق کسی بھی مسئلہ پر اپنی سفارشات چیئرمین نیب کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

جن کا مکمل جائزہ نیب کی تین ((3 رکنی کمیٹی جو کہ ڈپٹی چئیرمین نیب ،پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبلیٹی نیب ا ور ڈی جی آپریشن نیب پر مشتمل ہو گی جو ہرسفارش کا انتہائی گہرائی اور گیرائی سے جائزہ لے کر اپنی حتمی سفارشات چئیرمین نیب کو پیش کرے گی اور بغیر کسی تاخیر کے قانون کے مطابق اس کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔بزنس کمیونٹی کی مذکورہ کمیٹی اپنی معروضات براہ راست چئیرمین نیب کوبھی پیش کر سکے گی اور باہمی افہام و تفہیم سے ہر مسئلہ کا قانونی حل نکالا جائے گا۔

اس ضمن میں چئیرمین نیب کا فیصلہ حتمی ہو گا۔جو ریفرنس دائر ہو چکے ہیں ان کے بارے میں شکایات قابل پزیرائی نہیں ہوں گی۔بزنس کمیونٹی کی مذکورہ کمیٹی کی حیثیت صرف مشاورتی ہو گی اور نیب کو قانونی طو رپر تفویض کردہ اختیارات کے استعمال پر کوئی قد غن نہیںہو گا۔نیب بزنس کمیونٹی کا انتہائی احترام کرتا ہے اور ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی اور معیشت کی بہتری کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا کیونکہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اورصرف ریاست پاکستان اور اس کی خوشحالی سے ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں