پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا سید نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس

منگل 22 اکتوبر 2019 14:30

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا سید نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کوکنوینر کمیٹی سید نوید قمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں داخلہ ڈویڑن کے آڈٹ اعتراضات 2017-2016 کا جائزہ لیا جانا تھا تاہم اجلاس میںکمیٹی نے سیکرٹری داخلہ کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا جس پر وزارت داخلہ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ آج کیبنٹ میٹنگ ہے اس لئے سیکرٹری داخلہ نہیں آسکے۔

سید نوید قمر نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو بروقت اطلاع دینی چاہئے تھی، اتنا تو خیال رکھنا چاہئے کہ ہمیں عدم شرکت کے حوالے سے بروقت اطلاع دی جاتی۔ اگر قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوتا تو میں اجازت دے دیتا مگر یہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہے اور اس میں سیکرٹری کا شرکت کرنا لازمی ہے۔ سید نوید قمر نے سیکرٹری داخلہ کی عدم شرکت پر کمیٹء کا اجلاس ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں