اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں سے زیادتی کے کیس تحریری فیصلہ جاری کردیا

جمعرات 21 نومبر 2019 16:19

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں سے زیادتی کے کیس تحریری فیصلہ جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں سے زیادتی کے کیس تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے کیس کی تحقیقات اے ایس پی سے کم رینک کا افسر نہیں کرے گا، عدالت نے زیادتی کے واقعات کے سدباب کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بہارہ کہو مدرسہ میں بچے کے ساتھ زیادتی کیس سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہاگیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کا میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرایا جائے۔ ضمانت کی دخواست آنے پر ملزم کے کریمنل ریکارڈ کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا جائے اور ہر ملزم کے کریمنل ریکارڈ سے تعین کیا جائے کہ ضمانت کی صورت میں دوبارہ جرم کا امکان تو نہیں۔ عدالت نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خصوصی لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ زیادتی کیس کی تفتیش اے ایس پی رینک کا آفیسر کریگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں