اسلام آباد میں فائرنگ سے پاک فوج کا جوان جاں بحق

محمد لاریب حسن ایک لڑکی کے ساتھ جی نائن ون فلیٹس کے ساتھ پارک میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 12:47

اسلام آباد میں فائرنگ سے پاک فوج کا جوان جاں بحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) : اسلام آباد میں فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا گیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت محمد لاریب حسن ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔محمد لاریب حسن پاک فوج کا ملازم ہے جس کی اٹک میں پوسٹنگ تھی اور وہ کراچی کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

محمد لاریب حسن ایک لڑکی کے ساتھ جی نائن ون فلیٹس کے ساتھ پارک میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔لڑکی کی شناخت علینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن اورایس پی صدر زون نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔جب کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق لاریب حسن میجر کے عہدے پر فائز تھے۔ڈاکوؤں نے ان سے موبائل چھیننے کی کوشش میں فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ لاریب موسیقی سے بھی گہرا لگا رکھتے تھے۔محمد لاریب کی اچانک وفات پر سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں