بیورو کریسی عمران خان کی خبریں لندن پہنچا رہی ہے: سینئر صحافی ڈاکٹرشاہد مسعود

جو بیوروکریسی عمران خان کو خبریں دی رہی ہے وہی بیوروکریسی لندن میں پل پل کی خبریں پہنچا رہی ہے ڈاکٹر شاہد مسعود کا اہم انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:35

بیورو کریسی عمران خان کی خبریں لندن پہنچا رہی ہے: سینئر صحافی ڈاکٹرشاہد مسعود
اسلام آباد( اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 07 دسمبر 2019) : سینئر صحافی شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ بیورو کریسی عمران خان کی خبریں لندن پہنچا رہی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جو بیوروکریسی عمران خان کو خبریں دی رہی ہے وہی بیوروکریسی لندن میں پل پل کی خبریں پہنچا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویودیتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جو بیورو کریسی عمران خان کو خبریں دیتی ہے وہی بیورو کریسی عمران خان کی پل پل کی خبریں لندن پہنچا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکیا گیا تھا، لاہور کو 2 زونز میں تقسیم کر دیا گیاتھا، صوبے کے 31 ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئےتھے، کمشنر لاہور بلال آصف لودھی کو تبدیل کرنے اور سیف انجم کو کمشنر لاہور تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی میں بہت بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تھی۔

جبکہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے انتظامی معاملات کو بہتر کرنے کیلئے شہر کو 2 زونز میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے کمشنرز، متعدد سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کی منظوری دے دی تھی۔ پنجاب کے 31 ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلے کیے گئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ شوکت علی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری، علی مرتضیٰ کو سیکرٹری آبپاشی، مومن آغا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور بابر حیات تارڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کرنے جبکہ کمشنر لاہور بلال آصف لودھی کو تبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی تھی۔

ان افسران کے علاوہ سیف انجم کو کمشنر لاہور، ندیم محبوب سیکرٹری ہاؤسنگ، ظفر نصراللہ کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کیپٹن ریٹائرڈ محبوب کو کمشنر راولپنڈی اور طاہر فاروق کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ فرح مسعود کو کمشنر سرگودھا، شان الحق کو کمشنر ملتان، عمران سکندر کو سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، ارم بخاری کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، نبیل اعوان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، عرفان میمن کو ڈی جی فوڈ پنجاب، عشرت حسین کو کمشنر فیصل آباد اور چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کو تعینات کرنے کی منظوری کے احکامات جاری کر دیئے گئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں