آدھے سے زیادہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا کو نااہل سمجھتے ہیں: گیلپ سروے

گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق 55فیصد پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جماعت کے رہنماوں اور وزرا کو نااہل سمجھتی ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار دسمبر 12:33

آدھے سے زیادہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا کو نااہل سمجھتے ہیں: گیلپ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08دسمبر2019ء) : گیلپ سروے کے مطابق آدھے سے زیادہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا کو نااہل سمجھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے ایک سروے کیا ہے جس میں پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا نااہل ہیں یا نہیں؟ سروے رپورٹ کے مطابق 55فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی جماعت کے رہنماوں اور وزرا کو نااہل قرار دیا ہے جبکہ 41فیصد نے کہا کہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا نااہل نہیں ہیں۔

 
گیلپ سروے رپورٹ کا نتائج
گیلپ سروے رپورٹ کا نتائج
 گیلانی اینڈ گیلپ ریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں سے مردوخواتین کی بڑی تعداد سے سوال کیاگیا تھا کہ ”کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جماعت کے رہنما اوروزرا نااہل ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اہل ہیں، اس بارے آپ کی رائے کیا ہے؟“ جس پرپچپن فیصد پاکستانیوں نے جواد دیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومتی جماعت کے رہنما اور وزرا نااہل ہیں۔

(جاری ہے)

اکتالیس فیصد نے کہا کہ وہ انہیں اہل سمجھتے ہیں جبکہ صرف چار فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے کچھ نہیں جانتے یا جواب نہیں دینا چاہتے۔ اس سے قبل بھی گیلپ نے ایک سروے کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی پر 53 فیصد شہری ناراض اور 45 فیصد خوش ہیں۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی کو 92 فیصد ووٹرز نے بہترین قرار دیا۔ سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ووٹر حکومتی کارکردگی سے جہاں انتہائی مطمئن ہیں وہیں وہ مہنگائی میں اضافے سے پریشان نظر آئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز تقسیم نظر آئے ، 60 فیصد افراد نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سردار عثمان بزدار سے بہتر قرار دیا تھا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments