وزیراعظم عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں،

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

پیر 9 دسمبر 2019 12:28

وزیراعظم عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، ’’دولت اور خود کو بچاؤ پلانز‘‘ اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں، خود کو مربوط رکھنے کا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے، اب انہیں سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا پلان اختیار کرنا چاہیے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوںکہا کہ اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے، ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے، دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے، جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا ہے وہ سازشوں کے ذریعے خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازشیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں، کرپشن سے اپنی دولت کو پلس کرنے والے اب مائنس کا شور مچانے کے بجائے قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں، پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواؤں کے سپرد ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں