جج ویڈیو سکینڈل ، عدالت نے گرفتار ایک اور ملزم رضا خان کو د ورروز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

جمعرات 23 جنوری 2020 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) انسداددہشتگردی عدالت نے جج وڈیو سکینڈل کیس میں گرفتار ایک اور ملزم رضا خان کو د ورروز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ بدھ کو گرفتار ملزم رضا خان کو ایف آئی اے کی جانب سے انسداددہشتگردی میں پیش کیا گیا۔ ملزم کو انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزم رضا خان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کر نے کی استدعا کی ۔

(جاری ہے)

جج راجہ عباس حسن نے کہاکہ اس کو کہاں سے گرفتار کر کے لے آئے ہوں، کس کس کو گرفتار کر رہے ہیںجج نے کہا کہ یسے ثابت کریں گے اس کا تعلق اشتہاری ملزم کے ساتھ ہے۔ تفتیشی افسر عظمت نے کہاکہ ملزم رضا خان اشتہاری ملزم میاں سلیم رضا کا اسسٹنٹ ہے۔جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ نا ہو کل کو آپ ملزم کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے لے آؤ، 2 دن کا ٹائم دیتے ہیں اس میں عدالت کو واضح کیا جائے کہ ملزم کا اس کیس سے کیسے تعلق بنتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم رضا خان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں