سابق حکومت نے متبادل توانائی کے سستے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی بجائے آر ایل این جی سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو ترجیح دی،

موجودہ حکومت انرجی مکس تبدیل کر رہی ہے، متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے سستی بجلی حاصل ہوگی، وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 24 جنوری 2020 12:52

سابق حکومت نے متبادل توانائی کے سستے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی بجائے آر ایل این جی سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو ترجیح دی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے متبادل توانائی کے سستے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی بجائے آر ایل این جی سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو ترجیح دی۔ موجودہ حکومت انرجی مکس تبدیل کر رہی ہے۔ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے سستی بجلی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سراج الحق‘ سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہائیڈل سے حاصل ہونے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 84 پیسے‘ آر ایل این جی سے 12 روپے 88 پیسے‘ سولر سے 22 روپے 15 پیسے‘ ونڈ سے 19 روپے 21 پیسے‘ آر ایف او سے 24 روپے 79 پیسے‘ گیس سے 9 روپے 36 پیسے اور بائیو گیس سے 7 روپے 79 پیسے ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انرجی مکس میں تبدیلی لا رہی ہے اور ہم متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اور اس سلسلے میں متبادل ذرائع سے بجلی کی فی یونٹ قیمت کو ہم 4 روپے 35 پیسے پر لے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں