حکومت نے5250 ارب میں 95 فیصد ریونیو ہدف حاصل کرلیا

ایف بی آر کے ریونیو ہدف میں5 فیصد درآمدات میں کمی کی وجہ سے حاصل نہیں سکے، موجودہ حکومت میں 8 لاکھ نئے ٹیکس فائلرشامل ہوئے،کل تعداد 27 لاکھ ہوگئی۔ وفاقی وزیرریونیوحماد اظہر کا سینیٹ میں اظہارخیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جنوری 2020 17:41

حکومت نے5250 ارب میں 95 فیصد ریونیو ہدف حاصل کرلیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری 2020ء) حکومت نے 5250 ارب میں 95 فیصد ریونیو ہدف حاصل کرلیا، وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر کے ریونیو ہدف میں5 فیصد درآمدات میں کمی کی وجہ سے حاصل نہیں سکے، موجودہ حکومت میں 8 لاکھ نئے ٹیکس فائلرشامل ہوئے، کل تعداد 27 لاکھ ہوگئی۔ انہوں نے سینیٹ مین اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس فائلر میں اضافہ ہوگیا ہے، ہمارے دور میں 8 لاکھ نئے فائلر شامل ہوئے، فائلر کی کل تعداد ستائیس لاکھ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا 5 ہزار2سو 50 ارب روپے ریونیو کا ہدف ہے جس میں 95 فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے۔ باقی 5 فیصد ریونیو درآمدت میں کمی کی وجہ سے حاصل نہیں کرسکے۔ ریونیو میں شارٹ فال کی وجہ درآمدت میں کمی ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں 50 فیصد ٹیکس درآمد میں اکٹھے کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے ڈالر کو بچانے کے لیے درآمدت کم کیں۔ دوسری جانب پاکستان بزنس مین فورم کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنے اہل خانہ اور عزیز واقارب کو ترسیلات زر میں ایک ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا ، اگر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ترغیبات کا اعلان کیا جائے تو وہ مزید رقوم بھی پاکستان بھجوا سکتے ہیں جس سے ملکی معاشی حالت میں استحکام آسکتاہے۔

پاکستان بزنس مین فورم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں یکم جولائی 2019ء سے 31دسمبر 2019ء تک سمندر پار پاکستانیوں نے 10.735بلین ڈالر کی ترسیلات زر کیں، گزشتہ سال 2018-19 ء کے انہی ایام میں یہ شرح 9.357 اور سال 2017-18ء کے مذکورہ مہینوں میں 8.792 ارب ڈالر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال توانائی کے بحران، صنعتی شعبے کو 100فیصد گنجائش کے مطابق گیس کی عدم فراہمی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، بالواسطہ اور بلا واسطہ کئی اقسام کے ٹیکسز اور بعض دیگر صنعتی ، کاروباری ، تجارتی مسائل کے باعث برآمداتی اہداف میں کمی واقع ہوئی ہے جس نے معاشی اہداف اور حکومتی ریونیو کو بھی متاثر کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تیزی سے گرتی ہوئی برآمداتی شرح میں بہتری نہ لائی گئی تو بجٹ میں اعلان کردہ 2019-20ء کے حکومتی ٹارگٹس پورا کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے عالمی اقوام میں تیل کی کم ہو تی ہوئی قیمتوں سے بھی بھرپور استفادہ کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں