پاکستانی طلبا کا معاملہ چینی حکام کے سامنے اٹھایا ہے، دفتر خارجہ

پیر 27 جنوری 2020 22:14

پاکستانی طلبا کا معاملہ چینی حکام کے سامنے اٹھایا ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں موجود پاکستانی طلباء کا معاملہ بیجنگ کے ساتھ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں پاکستانی مشنز الرٹ ہیں اور پاکستانیوں سے تعاون کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ووہان میں موجود طلبا اور اہلخانہ سے مکمل طور پر رابطے میں ہیں۔دفترخارجہ کے مطابق چینی حکام اور چین میں پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں