صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نامور مؤرخ پروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 29 جنوری 2020 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نامور ماہر تعلیم اور مؤرخ پروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر شریف المجاہد کے انتقال سے ملک ایک اہم مصنف اور استاد سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں