زلفی بخاری کاخواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

لزامات سے میری ساکھ متاثر ہوئی اس لئے عدالت سے رجوع کر رہا ہوں، معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے ایران سے زائرین کو واپس لانے کے لئے اثرو رسوخ استعمال کرنے کے الزام پرمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا، الزامات سے میری ساکھ متاثر ہوئی اس سے عدالت لئے رجوع کر رہا ہوں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز زلفی بخاری نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے زائرین کو لانے کے لئے اثرورسوخ استعمال نہیںکیا، صوبائی حکومت نے تفتان بارڈر پرپاکستانی زائرین کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا، ذمے دار ریاست اپنے لوگوں کو کھلے آسمان تلے نہیں چھوڑ سکتی پاکستانی زائرین کو واپس لانے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا خواجہ آصف کے الزامات سفید جھوٹ ہیں ان الزامات سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے اس لئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے کورٹ جا رہا ہوں، خواجہ آصف اگر کسی اور ملک میں یہ الزام لگاتے تو جیل میںہوتے، میں نے زائرین کی وطن واپسی کے لئے کوئی اثرو رسوخ استعمال نہیںکیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں