ملک ریاض مشکل وقت میں عوام کی مدد کیلئے آگئے

ملک ریاض نے کورونا کے خلاف جنگ میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 مارچ 2020 11:06

ملک ریاض مشکل وقت میں عوام کی مدد کیلئے آگئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مارچ 2020ء) بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض بھی کورونا کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کے لیے آگئے، بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کورونا کے خلاف جنگ میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کو کورونا سمیت ہر طرح کے جراثیم سے پاک کرنے کا مشن لیے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے بڑا اعلان کردیا۔

بحریہ ٹاون این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے مل کر کام کرے گا اور (آج )اتوار سے بارہ کہو میں جراثیم کش سپرے کا آغاز کیا جائے گا، بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہاکہ بارہ کہو کو 2 روز میں جراثیم سے پاک کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تما م جیلوں کے قیدیوں اور سٹاف کو ماسک ،سینی ٹائزر ، صابن اور پنجاب کے 1لاکھ غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ سڑکوں پر نکل کر نہیں گھر میں بیٹھ کر ہی جیتی جاسکتی ہے اگر عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہ آئے تو سخت ترین فیصلے کیے جائیں گے ۔

خدا کیلئے اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں ۔ اپوزیشن بھی گلے شکوے چھوڑ کر کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وہ ہفتہ کے روز گور نرہائوس لاہور میں لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے گوہر اعجاز ،اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب،بزنس پینل پاکستان کے سربراہ خواجہ شیراز اکرم ،پیف کے قاضی عظمت،سرور فائونڈیشن کی وائس چیئرپرسن بیگم پروین سرور سمیت 12فلاحی تنظیموںکے نمائندوں کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطا ب کر رہے تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میںشامل12فلاحی تنظیموںکے ساتھ ملکر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں سٹاف اور قیدیوں کو بھی کورونا سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کر یں گے جسکے لیے ہم نے تمام جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اور انکو درپیش مسائل کے حوالے سے ریکارڈ جمع کر لیا ہے/

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں