سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ کے پی کیچیف انجینئراصغر علی کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

پیر 6 اپریل 2020 14:32

سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ کے پی کیچیف انجینئراصغر علی کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) سپریم کورٹ نے کے پی کے میں صاف پانی سب کیلئے منصوبے میں بغیر تصدیق کے رقم جاری کرنے کے معاملہ پر لوکل گورنمنٹ کے پی کیچیف انجینئراصغر علی کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ پیر کو دور ان سماعت وکیل درخواست گزار نے کہاکہ درخواست گزار کے علاوہ باقی ملزمان کو پشاور ہائیکورٹ ضمانت دے چکی ہے،نیب کا نیا ترمیمی قانون آچکا ہے اس بنیاد پر ضمانت دی جائے۔

وکیل نے کہاکہ محکمے کی جانب سیمنصوبے کی رقم جاری کرنے میں درخواست گزارکا کوئی کردار نہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ آپ نے نئے قانون اور دیگر ملزمان کو رہا کرنے کا نکتہ ہائیکورٹ میں نہیں اٹھایا ،درخواست گزار نے ٹھیکیدارکی بنک گارنٹی کی تصدیق کی تھی۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ آپ ضمانت کے لئے یہی نکات ہائیکورٹ میں دوبارہ اٹھا سکتے ہیں،درخواست گزار تسلیم کرچکا ہے کہ اس کی موجودگی میں رقم جاری ہوئی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ وائٹ کالر جرائم میں دستخط دیکھے جاتے ہیں۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ملک میں نیا قانون آچکا ہے، اس کے بعد اس کیس کی کیا صورتحال ہونی چاہیے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ منصوبے کا ٹھیکہ لینے کے لئے جس بنک کی گارنٹی دی گئی وہ سی کیٹگری کا ہے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ کے پی کے حکومت کیوں سی کیٹگری بنک کے ساتھ ڈیل کرتا ہی ۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔کے پی کے حکومت نے 2007میں فاٹا اور کے پی میں 1159واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں