پی ایم ڈی سی رجسٹرار تعیناتی کیس،رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعتراضات ختم، پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار کو نوٹس

اسلام آباد نے توہین عدالت درخواست میں سیکرٹری صحت ،وزارت صحت کے سیکشن آفیسرسمیت دیگر فریقین کو کل طلب کرلیا

پیر 6 اپریل 2020 14:32

پی ایم ڈی سی رجسٹرار تعیناتی کیس،رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعتراضات ختم، پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار کو نوٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پی ایم ڈی سی رجسٹرار تعیناتی کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعتراضات ختم،عدالت نے پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار کو نوٹس جاری کردیا،توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری صحت سمیت دیگر فریقین کو (آج) طلب کرلیا گیا ۔ پیر کو جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاق کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کے استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوسہ نے بتایا کہ ابھی تک تعیناتی نہیں کی گئی،عدالت نے رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ کے درخواست پراعتراضات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔رجسٹرار نے کمرہ عدالت میں نوٹس وصول کر لیا۔دوسری جانب توہین عدالت کیس میں عدالت نے سیکرٹری صحت ،وزارت صحت کے سیکشن آفیسر،ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ رمنا کو 7 اپریل کو طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں