پی ایس ڈی پی کے تحت کابینہ ڈویژن کے منصوبوں کے لئے 30 ارب 18کروڑ روپے جاری

بدھ 8 اپریل 2020 12:56

پی ایس ڈی پی کے تحت کابینہ ڈویژن کے منصوبوں کے لئے 30 ارب 18کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوںکے لئے مجموعی طور پر اب تک 30 ارب 18کروڑ روپے سے زائد کی فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 39 ارب 98 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں 200 بستر پر مشتمل گائناکالوجی سنٹر کے قیام کے لئے ایک ارب 26 کروڑ 33 لاکھ، کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے لئے 2 ارب 75 لاکھ، کراچی میں فلائی اوورز کی تعمیر کے لئے 89 کروڑ 32 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت منگھو پیر روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 11 کروڑ 88 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت کے ایم سی کی فائر فائٹنگ کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے لئے 85کروڑ 50 لاکھ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 22 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں