عمران صاحب آپ کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی عوام نے 307 ارب کی مہنگی چینی خریدی،مریم اورنگزیب

عمران صاحب کرپٹ مافیا تو آپ ہوئے جو اپنے فائدے کیلئے کرپٹ مافیا کو سپورٹ کر رہے تھے ،رپورٹ پبلک کر کے اپنی چوری چھپانے کوشش نہ کریں، استعفیٰ دیں اور خود کو قانون کے حوالے کریں،رد عمل

ہفتہ 30 مئی 2020 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی عوام نے 307 ارب کی مہنگی چینی خریدی،کرپٹ مافیا تو آپ ہوئے جو اپنے فائدے کے لئے کرپٹ مافیا کو سپورٹ کر رہے تھے ،رپورٹ پبلک کر کے اپنی چوری چھپانے کوشش نہ کریں، استعفیٰ دیں اور خود کو قانون کے حوالے کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک میں قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت تو آپ نے دی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجود چینی پہ سبسڈی تو آپ نے دی ،ملک میں چینی کی قیمت 90 روپے تو آپ کے فیصلوں سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کے فیصلوں کی وجہ سے تو پاکستان کی عوام نے 307 ارب کی مہنگی چینی خریدی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کرپٹ مافیا تو آپ ہوئے جو اپنے فائدے کے لئے کرپٹ مافیا کو سپورٹ کر رہے تھے ،رپورٹ پبلک کر کے اپنی چوری چھپانے کوشش نہ کریں، استعفیٰ دیں اور خود کو قانون کے حوالے کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ یہ فیصلے نہ کرتے تو زمان پارک کا گھر کیسے تعمیر ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ یہ فیصلے نہ کرتے تو منتخب حکومت کے خلاف دھرنے کی سازش کے سوداگر کو سود سمیت سرمایہ کاری کی رقم کیسے واپس ہوتی ،عمران صاحب یہ فیصلے نہ کرتے تو بنی گالہ محل کا خرچ کیسے چلتا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں