قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہو گا

منگل 4 اگست 2020 12:29

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ پشاور میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ساجد خان کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری ہوم ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کمیٹی کو خاصہ دار فورس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ دیں گے جبکہ خاصہ دار فورس کے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں