وفاقی وزرا علی حیدر زیدی اور نور الحق قادری کی ملاقات ،

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیری سروس کے مثبت اثرات پر تبادلہ خیال

بدھ 23 ستمبر 2020 20:40

وفاقی وزرا علی حیدر زیدی اور نور الحق قادری کی ملاقات ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت بحری امور کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیری سروس کے مثبت اثرات پر تبادلہ خیال کیاگیا ، فیری سروس کی وجہ سے اخراجات میں خاطر خواہ کمی سے حج اور عمرہ زائرین کو فائدہ ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں