وزیراعظم عمران خان کا بھوٹانی منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

باہمی دلچسپی کے امور، کوویڈ 19 کی صورتحال پر گفتگو ، وباء کے چیلنج سے نمٹنے کے دوران اقدامات پر بھی تبادلہ خیال

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے بھوٹانی منصب ڈاکٹر لوتے تشرنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، کوویڈ 19 کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے کورونا وائرس وباء کے دوران اقدامات پر بھوٹانی وزیراعظم کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے وباء کے چیلنج سے نمٹنے کے دوران اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے انسانی زندگیوں ، معاش اور معیشت کے فروغ کیلئے اپنی حکومت کے اقدامات سے انہیں آگا ہ کیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی اور دیگر اقدامات سے پاکستان میں وباء کی روک تھام میں نمایاں مدد ملی ۔وزیر اعظم کورونا وائرس کے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات پر خاص طور پر روشنی ڈالی جن کیلئے انہوں نے قرضہ جات میں ریلیف دینے کی تجویز بھی پیش کی تھی ۔

(جاری ہے)

دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بھوٹان کے ساتھ قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور معمول کے مطابق دوطرفہ رابطوں اور عوامی سطح پر تبادلوں کی اہمیتل کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے بھوٹانی ہم منصب کو اپنی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ بالخصوص پاکستان میں مذہبی سیاحت کے حوالے سے اپنی حکومت کے اقدامات بارے آگا ہ کیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان کو بدھ مت گندھارا تہذیب کے دور کے بدھ مت ورثے پر فخر ہے ۔پاکستان بھوٹانی زائرین کے پاکستان میں مقدس بدھ مت مقامات کی سیر کا خیرمقدم کریگا ۔انہوں نے بھوٹانی وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں