پی ٹی اے کا ٹویٹر سے پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلا نے والے اکانٹس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 20:03

پی ٹی اے کا ٹویٹر سے پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلا نے والے اکانٹس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے ٹویٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مواد کو اعتدال پر رکھنے والی اپنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے اس با ت کو یقینی بنائے کہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلا کے لیے پروپیگنڈا ہتھیا ر کے طور پر استعمال نہ ہو۔

(جاری ہے)

پاکستان، اس کے شہروں اور اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کی موجودہ مہم کے تناظر میں، پی ٹی اے نے ٹویٹر پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہینڈلز کو مثر طریقے سے بلاک کرے۔

یہ بات ریگولیٹر کے لیے مایوس کن ہے کہ بے بنیاد معلومات کے پھیلا میں ٹویٹر کے تصدیق شدہ اکانٹس بھی شامل ہیں۔ تاہم، وہ اب بھی استثنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔پی ٹی اے نے پلیٹ فارم سے کہا ہے کہ وہ اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق ایسے اکانٹس کے خلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں