وزیر اعظم سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات ،کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال

عمران خان کی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مؤثر بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت

پیر 23 نومبر 2020 23:31

وزیر اعظم سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات ،کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی جس میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع میسر کرنا انتہائی ضروری ہے۔وزیر اعظم نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مؤثر بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں